بحرین میں پکڑے گئے 7 ایرانی باشندوں سے پاکستانی شناختی کارڈ برآمد،عدالت کا چالان پیش کرنے کا حکم

بحرین میں پکڑے گئے 7 ایرانی باشندوں سے پاکستانی شناختی کارڈ برآمد،عدالت کا ...
بحرین میں پکڑے گئے 7 ایرانی باشندوں سے پاکستانی شناختی کارڈ برآمد،عدالت کا چالان پیش کرنے کا حکم

  

کراچی(ویب ڈیسک) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے گرفتار 7 ایرانی باشندوں کیخلاف یکم جولائی تک چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس کے مطابق وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں پاکستانی شناختی کارڈ رکھنے والے بحرین سے گرفتار کیے گئے 7 ایرانی باشندوں کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی، پاکستانی شناختی کارڈ پر بحرین جانے والے 7 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے یکم جولائی کو چالان جمع کرانے کا حکم دیدیا، ملزموں میں ساجد، عبداللہ، فرید، عبدالرحیم، ابوبکر، احمد اور عبدالوہاب شامل ہیں۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزموں کو ہیومن ٹریفکنگ پولیس نے بحرین سے گرفتار کیا، ملزمان پاکستانی شناختی کارڈ پر بیرون ملک گئے تھے، ایک ملزم نے انکشاف کیا 3 لاکھ روپے میں نادرا نے شناختی کارڈ بناکر دیا جب کہ گرفتار دیگر ملزمان نے بھی رشوت کے عوض پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیے۔

مزید : قومی /جرم و انصاف