باﺅلنگ کوچ اظہر محمود آسٹریلیا کیخلاف میچ کیلئے تیار کی گئی وکٹ سے پرسکون مگر سرفراز احمد پریشان، آخر ماجرا کیا ہے؟

باﺅلنگ کوچ اظہر محمود آسٹریلیا کیخلاف میچ کیلئے تیار کی گئی وکٹ سے پرسکون ...
باﺅلنگ کوچ اظہر محمود آسٹریلیا کیخلاف میچ کیلئے تیار کی گئی وکٹ سے پرسکون مگر سرفراز احمد پریشان، آخر ماجرا کیا ہے؟

  


ٹاﺅنٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ کاﺅنٹی گراﺅنڈ کی وکٹ پر زیادہ سے زیادہ سکور بن سکتا ہے، پچ پر گھاس ہے لیکن میچ میں ابھی ایک روز باقی ہے اس لئے پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں کھیل کا وسیع تجربہ رکھنے والے اظہر محمود کا کہنا ہے کہ کی کاؤنٹی گراؤنڈ کی وکٹ پر زیادہ سے زیادہ سکور بن سکتا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ہمارے بلے بازوں کی کارکردگی متاثر کن تھی، انگلینڈ کے خلاف جیت سے ٹیم کا مورال بلند ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم آسٹریلیا سے بھی جیتیں گے۔

پچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچ پر گھاس ہے لیکن میچ میں ابھی دو روز باقی ہیں اس لئے پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے، کاﺅنٹی گراﺅنڈ کی وکٹ پر زیادہ سے زیادہ سکور بن سکتا ہے۔ ہم نے ماضی کی غلطیوں سے سیکھا ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف جو غلطیاں کیں انہیں دوبارہ نہیں دہرائیں گے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کے اہم میچ کیلئے تیار کی گئی گرین ٹاپ وکٹ سے پریشان ہیں اور یہ شکوہ کر رہے ہیں کہ پاکستانی ٹیم کو ایسی پچیں ملتی ہیں جو ان کے گیم کو فیور نہیں کرتیں۔

قومی ٹیم کے کپتان کاؤنٹی گراؤنڈ کی گھاس والی وکٹ سے خوش نہیں ہیں اور ان کے مطابق یہ پچ فاسٹ باﺅلرز کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گی کیونکہ اس پچ پر گیند زیادہ باؤنس ہو گی جبکہ وہ یہ شکوہ بھی کر رہے ہیں کہ بھارت کو ایسی وکٹیں دی جاتی ہیں جو بلے بازوں اور سپنرز کیلئے سازگار ہوتی ہیں۔

مزید : کھیل