بھارت کو زوردار جھٹکا لگ گیا، شیکھر دھون ورلڈکپ سے باہر مگر کیوں؟ بڑی خبر آ گئی

بھارت کو زوردار جھٹکا لگ گیا، شیکھر دھون ورلڈکپ سے باہر مگر کیوں؟ بڑی خبر آ ...
بھارت کو زوردار جھٹکا لگ گیا، شیکھر دھون ورلڈکپ سے باہر مگر کیوں؟ بڑی خبر آ گئی

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر شیکھر دھون انگوٹھے کی انجری کے باعث ورلڈکپ سے تین ہفتوں کیلئے باہر ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیکھر دھون آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران انگوٹھے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کا سکین کیا گیا جس کی رپورٹ کے مطابق انگوٹھا فریکچر ہے۔شیکھر دھون ورلڈکپ کے آئندہ میچز نہیں کھیل سکیں گے، رواں ماہ بھارت کو نیوزی لینڈ، پاکستان، افغانستان، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف میچز کھیلنے ہیں۔

شیکھر دھون ورلڈکپ میں بھارت کے اہم ہتھیار ہیں جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔

مزید : کھیل