حوالات جانے سے پہلے حمزہ شہباز نے جذباتی ہو کر شعر پڑھ دیا

حوالات جانے سے پہلے حمزہ شہباز نے جذباتی ہو کر شعر پڑھ دیا
حوالات جانے سے پہلے حمزہ شہباز نے جذباتی ہو کر شعر پڑھ دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیکورٹ نے حمزہ شہبازشریف کی درخواست ضمانت مسترد کردی جس کے بعد انہیں نیب نے حراست میں لے لیا تاہم نیب حراست میں جانے سے پہلے انہوں نے شعر پڑھا۔

حمزہ شہباز کاکہناتھاکہ ”جس دھج سے کوئی متقل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے

یہ جان توآنی جانی ہے ، اس جان کی کوئی بات نہیں“

انہوں نے کہاکہ میں نے کوئی کرپشن نہیں کی ، اگر ثابت کردیں تو سیاست چھوڑ دوں گا،چیئرمین نیب اعلان کرچکے ہیں کہ حمزہ کو گرفتار کرنا ہے ، میں آج بھی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا خواہاں ہوں، میرے گھر دہشتگردوں کی طرح دھاوا بولا، میرے پاس عدالتی آرڈ ر تھا، توہین عدالت کیس فائل کررکھاہے ۔ حمزہ شہباز کاکہناتھاکہ چیئرمین نیب اپنا بغض آرٹیکل کی شکل میں دیتے ہیں، مشیر اطلاعات نے زرداری کے بارے میں بیان دیا اور اگلے دن وہ گرفتار کرلیے گئے۔

مزید : قومی