نوازشریف کی طبی بنیاد پر درخواست ضمانت ،نیب کے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت برہم،ڈی جی نیب آئندہ سماعت پر طلب

نوازشریف کی طبی بنیاد پر درخواست ضمانت ،نیب کے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت ...
نوازشریف کی طبی بنیاد پر درخواست ضمانت ،نیب کے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت برہم،ڈی جی نیب آئندہ سماعت پر طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے نوازشریف کی طبی بنیاد پر درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران نیب کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر شدید برہمی کااظہار کیا،عدالت نے ڈی جی نیب کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں نوازشریف کی طبی بنیادوں پردرخواست ضمانت پر سماعت شروع ہوئی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ نے سماعت کی،نواز شریف کی جانب سے خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے نیب کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر شدید برہمی کا اظہارکیا جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ نیب نے جواب کیوں جمع نہیں کرایا، عدالت نے ڈی جی نیب کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیااورنوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 19جون تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد