حمزہ شہبازشریف کو نیب کی جانب سے کیا سہولتیں دی جائیں گی ؟ پتا چل گیا

حمزہ شہبازشریف کو نیب کی جانب سے کیا سہولتیں دی جائیں گی ؟ پتا چل گیا
حمزہ شہبازشریف کو نیب کی جانب سے کیا سہولتیں دی جائیں گی ؟ پتا چل گیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب نے حمزہ شہبازشریف کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد گرفتار کر کے نیب آفس پہنچا دیاہے تاہم جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے کل انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہبازشریف کو دوران حراست گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت ہو گی تاہم نیب آفس منتقلی کے بعد ان کا میڈیکل چیک اپ کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ نیب کی جانب سے حمزہ شہبازشریف کو کل جج جواد الحسن کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جس دوران نیب کے پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ دلائل دیں گے ۔

مزید : قومی