گزشتہ 10 ماہ کے دوران ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کتنی کمی ہوئی؟ تحریک انصاف کے لئے انتہائی پریشان کن انکشاف

گزشتہ 10 ماہ کے دوران ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کتنی کمی ہوئی؟ تحریک ...
گزشتہ 10 ماہ کے دوران ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کتنی کمی ہوئی؟ تحریک انصاف کے لئے انتہائی پریشان کن انکشاف

  

اسلام آباد( ویب ڈیسک )موجودہ حکومت کے گزشتہ 10 ماہ میں ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 51.7فیصد کی کمی ہوئی جو کہ 1.376ارب ڈالر تھی تاہم گزشتہ سال کے اسی دورانیے میں 2.849ارب ڈالر تھی۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق چین کی سرمای کاری 31.2فیصد رہی جبکہ گزشہ سال اسی دورانئے میں 60.5 فیصد تھی تاہم چینی سرمایہ کاری برطانیہ اور ہانک کانگ کی سرمایہ کاری پر بھاری تھی۔ ملائشیاءکی طرف سے سرمایہ کاری میں بہت نمایاں کمی رہی تاہم پاکستان نے اس سلسلے میں اپنی پوزیشن مستحکم کی ہے اور بین الاقوامی انڈیکس میں 147ویں درجے بڑھ کر 136پر آگئی ہے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے سلسلے میں نمایاں اصلاحات کی ہیں۔ ریجنل رینکنگ میں پاکستان، بھوٹان، بھارت، نیپال اور سری لنکا سے بھی پیچھے ہے جبکہ بنگلہ دیش، مالدیپ، افغانستان سے اوپر ہے۔ پاور سیکٹر میں 121.21 فیصد نمایاں کمی رہی۔

مزید : بزنس /علاقائی /اسلام آباد