ڈیوڈ وارنر کی گیند لگنے سے زخمی ہونے والا باﺅلر اس وقت کس حال میں ہے؟ خبر آ گئی

ڈیوڈ وارنر کی گیند لگنے سے زخمی ہونے والا باﺅلر اس وقت کس حال میں ہے؟ خبر آ ...
ڈیوڈ وارنر کی گیند لگنے سے زخمی ہونے والا باﺅلر اس وقت کس حال میں ہے؟ خبر آ گئی

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین اوپنر ڈیوڈ وارنر کے بلے سے نکلنے والی گیند لگنے سے زخمی ہونے والے بھارتی نیٹ باﺅلر نے حادثے کے بعد پہلی مرتبہ چلنا شروع کر دیا ہے۔

جے کشن پلہا گیند لگنے کے بعد سے ہسپتال میں ہیں اور سی ٹی سکین رپورٹ کے مطابق ان کا دماغ کسی بھی طرح کے نقصان سے محفوظ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق جے کشن کو گراﺅنڈ میں طبی امداد دئیے جانے کے موقع پر ڈیوڈ وارنر کی حالت بھی اچھی نہیں تھی اور وہ صدمے سے دوچار تھے۔

ذرائع کے مطابق جے کشن نے ایک رپورٹر سے گفتگو کرتے ہوئے حادثے کے باعث پہلی مرتبہ اپنے پیروں پر کھڑا ہونے اور صحت یابی کی جانب گامزن ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حمایت کرنے پر پوری دنیا کے تمام کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ان کیلئے بہت اہم ہے۔

مزید : کھیل