حمزہ شہباز نیب آفس منتقل،لیگی رہنما کی ضرورت کا سامان نیب آفس پہنچا دیا گیا،تفصیلات جانیے

حمزہ شہباز نیب آفس منتقل،لیگی رہنما کی ضرورت کا سامان نیب آفس پہنچا دیا ...
حمزہ شہباز نیب آفس منتقل،لیگی رہنما کی ضرورت کا سامان نیب آفس پہنچا دیا گیا،تفصیلات جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر  پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو گرفتاری کے بعد نیب آفس منتقل کردیا گیا،عدالت نے اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو گھر سے کھانا منگوانے اور دیگر سامان منگوانے کی اجازت دیدی،حمزہ شہباز کی ضرورت کا سامان بھی نیب آفس پہنچا دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی ’’ہم نیوز‘‘ کے مطابق حمزہ شہباز کیلئے نیب آفس پہنچائے جانے والے سامان میں ان کے کپڑے،پنکھا،کولر،آئس باکس سمیت دیگر استعمال کی اشیا شامل ہیں،حمزہ شہباز کے سامان میں شوگرچیک کرنے کی مشین ،ناک کی صفائی کی مشین اور شیونگ کٹ بھی موجودہے،لیگی رہنماکے سامان میں وہیٹ بسکٹ کے پیکٹ،دودھ کے ڈبے،دانت صاف کرنے والا الیکٹرانک برش بھی شامل ہے،حمزہ شہباز کے سامان میں 7پانی کی بوتلیں، پاوَں کی کریم اورٹشو پیپرز،ڈونگے، گلاس، چمچ،پلیٹیں اور کانٹے بھی شامل ہیں،اس کے علاوہ حمزہ شہباز کے کپڑوں میں7شلوار قمیض ،ٹی شرٹس اور ٹراوَزر بھی موجود ہیں۔