آصف علی زرداری 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

آصف علی زرداری 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
آصف علی زرداری 10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت نے آصف زرداری کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے آصف علی زرداری کو آج صبح احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں نیب حکام کی جانب سے 14 روزہ ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے استدعا کی گئی تاہم عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو کہ اب سنا دیا گیاہے ۔ عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے آصف علی زرداری کو 10 روز کیلئے نیب کے حوالے کر دیاہے اور 21 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔ آصف علی زرداری نے احتساب عدالت کے جج سے دو خدمات گارکھنے کی اجازت کیلئے درخواست بھی کی ۔

یاد رہے کہ آصف علی زرداری کو گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت مستر د ہونے پر نیب نے زرداری ہاﺅس سے انہیں گرفتار کر لیا تھا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی