شیکھر دھون کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد بھارت کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی، ویرات کوہلی بھی پریشان ہو جائیں

شیکھر دھون کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد بھارت کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی، ...
شیکھر دھون کے ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد بھارت کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی، ویرات کوہلی بھی پریشان ہو جائیں

  

نوٹنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے معروف بلے باز شیکھر دھون انگوٹھے میں فریکچر کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہو گئے ہیں اور اب بھارت کیلئے ایک اور بری خبر ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف 13 جون کو شیڈول میچ بھی بارش کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ موسمیات نے 13 جون کو نوٹنگھم میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث میچ جزوی یا مکمل طور پر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی حکام کی جانب سے محدود اوورز کا میچ کرانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی تاہم یہ موسم کی صورتحال پر منحصر ہے اور میچ متاثر ہونے کی صورت میں بھارت کو ایک قیمتی پوائنٹ سے ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں گزشتہ دو روز سے مسلسل بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ برمنگھم، پیٹربروف اور نیو کاسل کے رہائشیوں کیلئے ’ییلو وارننگ‘ بھی جاری کر دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ مسلسل تیز بارش کے باعث سیلابی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔

مزید : کھیل