متحدہ کے بانی گرفتار ، لندن پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے پریس ریلیز جاری کر دی

متحدہ کے بانی گرفتار ، لندن پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے پریس ریلیز جاری کر دی
متحدہ کے بانی گرفتار ، لندن پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے پریس ریلیز جاری کر دی

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )لندن میں سکاٹ لینڈ یارڈ نے متحدہ کے بانی الطاف حسین کو گرفتار کر کے مقامی پولیس سٹیشن منتقل کر دیاہے ،انہیں نفرت انگیز تقریر سے متعلق تحقیقات کیلئے گرفتار کیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے الطاف حسین کی گرفتار ی کی تصدیق کر دی گئی ہے اور پریس ریلیز بھی جاری کر دی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نفرت انگیزتقریرسے متعلق تحقیقات کیلئے 60سال کے شخص کوگرفتارکیاگیا، گرفتاری سیریس کرائم ایکٹ 2007 کی سیکشن 44 کی خلاف ورزی پر کی گئی ،گرفتاری شمال مغربی لندن میں ایک مقام سے کی گئی ۔

سکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے آج علی الصبح مغربی لندن میں الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی ، یہ چھاپہ سکاٹ لینڈ یارڈ کے سی ٹی ڈی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ماراگیا جس میں 15 پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا ۔الطاف حسین کو مغربی لندن کے ایک مقامی پولیس سٹیشن میں منتقل کر دیا گیاہے جبکہ ان کے گھر کی تلاشی جاری ہے اور پولیس سٹیشن میں کچھ ہی دیر بعد ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی