جعلی اکاﺅنٹس کیس،ایسے نہیں مانیں گے،فریال تالپورکو پیش کریں،اسلام آبادہائیکورٹ عدم حاضری پر برہم

جعلی اکاﺅنٹس کیس،ایسے نہیں مانیں گے،فریال تالپورکو پیش کریں،اسلام ...
جعلی اکاﺅنٹس کیس،ایسے نہیں مانیں گے،فریال تالپورکو پیش کریں،اسلام آبادہائیکورٹ عدم حاضری پر برہم

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی اکاﺅنٹس کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر فریال تالپور کی عدم حاضری پر عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ایسے نہیں مانیں گے،فریال تالپورکو پیش کریں،عدالتی وقت ختم ہونے سے پہلے پیش ہوگئیں توکیس سن لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں جعلی اکاو¿نٹس کیس میں فریال تالپورکی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پرمشتمل بنچ نے سماعت کی ،عدالت نے فریال تالپورکی عدم حاضری پر اظہاربرہمی کیا،جسٹس عامر فاروق نے وکیل سے استفسار کیا کہ فریال تالپورکہاں ہیں؟وکیل نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میری موکلہ بیمارہیں آج استثنیٰ دیا جائے،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیاطریقہ ہے؟انہیں پیش ہوناچاہیے، جسٹس عامرفاروق نے استفسار کیا کہ فریال تالپورکی میڈیکل رپورٹ کہاں ہے؟وکیل نے کہا کہ فریال تالپورکی میڈیکل رپورٹ ابھی میرے پاس بھی نہیں ہے،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ایسے نہیں مانیں گے،فریال تالپورکو پیش کریں،عدالتی وقت ختم ہونے سے پہلے پیش ہوگئیں توکیس سن لیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد