صدرسپریم کورٹ بار کی ہڑتال کی کال ان کی ذاتی ہے،بار کا کوئی تعلق نہیں،سیکرٹری عظمت اللہ چودھری

صدرسپریم کورٹ بار کی ہڑتال کی کال ان کی ذاتی ہے،بار کا کوئی تعلق ...
صدرسپریم کورٹ بار کی ہڑتال کی کال ان کی ذاتی ہے،بار کا کوئی تعلق نہیں،سیکرٹری عظمت اللہ چودھری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری عظمت اللہ چودھری نے کہا ہے کہ صدر بار کی طرف سے دی جانےوالی ہڑتال کی کال ان کی ذاتی ہے،سپریم کورٹ بار کا ہڑتال کی کال سے کوئی تعلق نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری عظمت اللہ چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ بار کا ہر فیصلہ کثرت رائے سے ہوتا ہے ،کسی بھی رکن کا فیصلہ بار کے اوپر مسلط نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں ہے ، اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے،قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس پرقبل از وقت بات نہیں کی جانی چاہیے،انہوں نے کہاکہ جسٹس فائز عیسیٰ کے معاملے کو باریک بینی سے دیکھ رہے ہیں،صدر بار کی طرف سے دی جانےوالی ہڑتال کی کال ان کی ذاتی ہے،سپریم کورٹ بار کا ہڑتال کی کال سے کوئی تعلق نہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور