سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری، پریس کلب عمرکوٹ کے سامنے بڑے احتجاجی مظاہرے

سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری، پریس کلب عمرکوٹ کے سامنے بڑے احتجاجی ...
سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری، پریس کلب عمرکوٹ کے سامنے بڑے احتجاجی مظاہرے

  

عمرکوٹ ( سید ریحان شبیر )پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کےخلاف آج دوسرے روز بھی سندھ بھر کےتمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج مظاہروں اور شاہراؤں پر دھرنے دینے کا سلسلہ جاری عمرکوٹ ضلع بھر میں پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت اور جیالوں کا احتجاج مظاہرے دھرنے۔

پریس کلب عمرکوٹ کے سامنے بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور پیپلزپارٹی عمرکوٹ کے ضلعی صدر سید علی مردان شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی احتساب کےخلاف نہیں مگر احتساب کی آڑ میں انتقام اور یکطرفہ احتساب قبول نہیں کیا جائے گا ۔

سید علی مردان شاہ نےکہا کہ شریک چیرمین آصف علی زرداری کی گرفتاری کا مقصد حکومت عوام دشمن بجٹ سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے مگر ہم اور پیپلزپارٹی کے یہ جیالے حکومت کو واضح کردینا چاہتے ہیں کہ جیلیں سلاخیں ہمارے لیے نئی نہیں ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں مظاہرے سے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر سید نور علی شاہ ،خالد سراج سومرو ،اللہ بچایو اسیر ،وغیرہ خطاب کیا عمرکوٹ سمیت کنری ،سامارو،پتھورو،چھور،صوفی فقیر ،اور سندھ بھر میں احتجاج دھرنے اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ