بجٹ سے قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافہ

بجٹ سے قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافہ
بجٹ سے قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آج قومی اسمبلی میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے جارہی ہے جس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں تاہم اس سے قبل ہی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 50 اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 152 روپے پر پہنچ گیاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری 151 روپے پر کی جارہی ہے ۔ آج صبح انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ، ڈالر ایک روپیہ 85 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 151 روپے 95 پیسے پر پہنچ گیا تھا جو کہ انٹربینک میں تاریخ کی بلند ترین سطح ہے ۔

مزید :

بزنس -