فوجی بجٹ کتنا رکھا گیا ہے؟ اعلان کردیا گیا

فوجی بجٹ کتنا رکھا گیا ہے؟ اعلان کردیا گیا
فوجی بجٹ کتنا رکھا گیا ہے؟ اعلان کردیا گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے دوران ملک کے عسکری بجٹ میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ مالی سال 2019-20 کے دوران پاکستان کے فوجی بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا اور یہ گزشتہ سال کے 1150 ارب روپے پر مستحکم رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ فوجی بجٹ کے حوالے سے وہ عمران خان اور عسکری قیادت بالخصوص آرمی چیف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔قومی خود مختاری ہر شے پر مقدم ہے، حکومت یقینی بنائے گی کہ پاک فوج کی صلاحیت میں کمی نہ آئے۔

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے پاک فوج نے ملک کی معاشی صورتحال کے پیش نظر اپنے اخراجات میں کمی لانے کا اعلان کیا تھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /بجٹ