وہ سرکاری ملازمین جن کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا

وہ سرکاری ملازمین جن کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا
وہ سرکاری ملازمین جن کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے گریڈ 21 اور 22 کے ملاز مین کی تنخواہوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا۔

قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کے ایڈہاک ریلیف میں 10 اور گریڈ 17 سے 20 فیصد کے ملازمین کے ایڈہاک ریلیف میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گریڈ 21 اور 22 کے سول ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا کیونکہ انہوں نے (ملازمین نے ) ملک کی معاشی صورتحال میں بہتری کی خاطر یہ قربانی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید :

قومی -بجٹ -