وفاقی حکومت نے نئی روایت قائم کردی، بجٹ میں کابینہ ارکان کی تنخواہوں میں اتنی کمی کردی گئی کہ آپ کو بھی یقین نہ آئے

وفاقی حکومت نے نئی روایت قائم کردی، بجٹ میں کابینہ ارکان کی تنخواہوں میں ...
وفاقی حکومت نے نئی روایت قائم کردی، بجٹ میں کابینہ ارکان کی تنخواہوں میں اتنی کمی کردی گئی کہ آپ کو بھی یقین نہ آئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے نئی روایت قائم کرتے ہوئے بجٹ میں کابینہ ارکان کی تنخواہوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کابینہ ارکان کی تنخواہوں میں کمی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا ماضی میں یہ روایت رہی ہے کہ کابینہ اپنی تنخواہیں بڑھاتی تھی لیکن عمران خان کی قیادت میں کابینہ کے تمام وزرا نے اپنی تنخواہوں میں 10 فیصد کمی کا تاریخی فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی بجٹ 2019-20 میں گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد، گریڈ 17 سے 20 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 21 سے 22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ وفاقی حکومت نے وزرا ، وزرائے مملکت اور پارلیمانی سیکرٹریز کے ساتھ کام کرنے والے سپیشل پرائیویٹ سیکرٹریز کے سپیشل الاﺅنس میں 25 فیصد اضافہ کیا ہے۔

مزید :

قومی -بجٹ -