پی ٹی ایم کے پراپیگنڈے کا خاتمہ ؟ وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع کو کتنے سو ارب روپے دینے کا فیصلہ کرلیا ؟ آپ بھی جانئے

پی ٹی ایم کے پراپیگنڈے کا خاتمہ ؟ وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع کو کتنے سو ارب ...
پی ٹی ایم کے پراپیگنڈے کا خاتمہ ؟ وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع کو کتنے سو ارب روپے دینے کا فیصلہ کرلیا ؟ آپ بھی جانئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے 152 ارب روپے مختص کردیے ۔

وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ مالی سال 2019-20 کے بجٹ میں وفاقی حکومت خیبر پختونخوا میں شامل ہونے والے نئے قبائلی اضلاع کو 152 ارب روپے فراہم کرے گی۔ اس میں 10 سالہ ترقیاتی منصوبہ بھی شامل ہے جس کیلئے حکومت 48 ارب روپے دے گی، یہ 10 سالہ پروگرام اس ایک کھرب روپے کا حصہ ہے جو وفاقی اور صوبائی حکومتیں فراہم کریں گی۔

مزید :

قومی -بجٹ -