بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے ایسا کام کردیا کہ حکومتی ارکان وزیر اعظم عمران خان کی ڈھال بن گئے ،ایوان میں افرا تفری

بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے ایسا کام کردیا کہ حکومتی ارکان وزیر اعظم ...
بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے ایسا کام کردیا کہ حکومتی ارکان وزیر اعظم عمران خان کی ڈھال بن گئے ،ایوان میں افرا تفری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نئے مالی سال کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کے احتجاج سے ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا ۔تفصیل کے مطابق جب وزیر مملکت برائے ریو نیو حماد اظہر بجٹ تقریر کر رہے تھے تو اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے اور احتجاج شروع کردیا ،اپوزیشن ارکان بجٹ تقریر کے دوران شور شرابا کرتے ہوئے سپیکر ڈائس کے سامنے آ کر کھڑے ہو گئے ،اس دوران حکومتی ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر وزیر اعظم کے آگے ڈھال بن کر کھڑے ہو گئے تاکہ کسی بھی ممکنہ بد مزگی کے واقعے سے بچا جا سکے ۔اپوزیشن ارکان نے احتجاج کے دوران پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے بجٹ کاپیاں بھی پھاڑ دیں ۔

اس دوران اپوزیشن ارکان نے گونیازی گو اور مک گیا تیرا شو نیازی گو نیازی گونیازی کے نعرے بھی لگائے

مزید :

قومی -اہم خبریں -