بجٹ 2019-20، گاڑیوں پر کتنی ڈیوٹی لگائی گئی ہے؟

بجٹ 2019-20، گاڑیوں پر کتنی ڈیوٹی لگائی گئی ہے؟
بجٹ 2019-20، گاڑیوں پر کتنی ڈیوٹی لگائی گئی ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں گاڑیوں پر ڈھائی سے 7 فیصد تک فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی ہے۔
وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایک ہزار سی سی کی گاڑی پر ڈھائی فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ 2000سی سی کی گاڑیوں پر 5فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہوگی جبکہ دو ہزار سے زائد سی سی کی گاڑیوںپر 7 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ درآمدی مرغ، بکرے، بیف اور مچھلی کے گوشت ، خوردنی تیل اور گھی پر 17 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سونے، چاندی، ہیرے کے زیورات پر سیلز ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چینی پر سیلز ٹیکس 8 سے بڑھا کر 13 فیصد کر دیا گیا جس سے چینی کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے فی کلو اضافہ ہو جائے گا۔ کولڈ ڈرنکس پر سیلز ٹیکس ساڑھے 11 فیصد سے بڑھا کر 13 فیصد کر دیا گیا۔سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں دو روپے فی بوری اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -بجٹ -