60 ارب روپے کی قیمتی ترین پینٹنگ سعودی ولی عہد نے کس جگہ چھپا کر رکھی ہے؟ انتہائی حیران کن دعویٰ سامنے آگیا

60 ارب روپے کی قیمتی ترین پینٹنگ سعودی ولی عہد نے کس جگہ چھپا کر رکھی ہے؟ ...
60 ارب روپے کی قیمتی ترین پینٹنگ سعودی ولی عہد نے کس جگہ چھپا کر رکھی ہے؟ انتہائی حیران کن دعویٰ سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) نومبر 2017ءمیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نیلامی میں ایک پینٹنگ خریدی ۔ اس پینٹنگ کی قیمت نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا اور 35کروڑ پاﺅنڈ(تقریباً67ارب61کروڑ روپے) میں فروخت ہوئی۔ شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے ایک اور شہزادہ نیویارک میں ہونے والی اس پینٹنگ کی نیلامی میں شریک ہوا اور بولی جیت کر پینٹنگ شہزادہ محمد کے لیے اتنی خطیر رقم میں خرید لی۔
اس پینٹنگ کی فروخت کے بعد سے کسی کو معلوم نہیں تھا کہ اسے کہاں رکھا گیا ہے تاہم اب یہ راز بھی افشا ہو گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ شہزادہ محمد نے اس مہنگی ترین پینٹنگ کو اپنی لگژری کشتی میں سجا رکھا ہے۔ یہ کشتی بھی شہزادہ محمد نے ایک روسی کھرب پتی شخص سے 2014ءمیں 40کروڑ پاﺅنڈ(تقریباً 77ارب 27کروڑ روپے) میں خریدی تھی۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ پینٹنگ کا نام ’سیلواٹر مونڈی‘ (Salvator Mundi)ہے جو لیجنڈ آرٹسٹ لیونارڈو ڈاونشی کا شاہکار ہے۔ یہ پینٹنگ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تصویر پر مبنی ہے۔ شہزادہ محمد نے تو یہ پینٹنگ اتنی مہنگی خرید لی تاہم قدیم فن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پینٹنگ دراصل لیونارڈو نے نہیں بلکہ ان کے ایک شاگرد نے بنائی تھی۔

مزید :

عرب دنیا -