یہ روبوٹ دراصل کون ہے اور کیا کام کرتی ہے؟ جان کر انسانوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے

یہ روبوٹ دراصل کون ہے اور کیا کام کرتی ہے؟ جان کر انسانوں کی حیرت کی انتہا نہ ...
یہ روبوٹ دراصل کون ہے اور کیا کام کرتی ہے؟ جان کر انسانوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے حامل روبوٹس مختلف شعبہ ہائے زندگی میں انسانوں کی جگہ لے چکے ہیں اور حیران کن کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ اب ایک روبوٹ خاتون ایسے شعبے میں کمال مہارت دکھا رہی ہے کہ سن کر انسانوں کی حیرت گم ہوجائے۔ میل آن لائن کے مطابق مصوری ایسا شعبہ تھا جس کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ یہ کام انسانوں کے بغیر کوئی کر سکتا ہے لیکن سلینڈر نامی یہ خاتون روبوٹ ایسی خوبصورت پینٹنگز بنارہی ہے کہ اس کی ہر پینٹنگ ہزاروں ڈالرز میں فروخت ہو رہی ہے۔

معروف صحافی انتونیا ہوئیلے بھی 5فٹ 9انچ قد کی اس خاتون روبوٹ سے اپنی تصویر بنوانے گئی اور اپنے حیران کن احساسات میل آن لائن کے لیے قلم بند کیے۔ انتونیا لکھتی ہیں کہ ”میرے سامنے خوبصورت ہونٹوں، سرخ و سفید رنگت اور چمکدار جلد والی ایک خوبصورت خاتون کھڑی تھی، جسے دیکھ کر مجھے ایک لمحے کے لیے بھی احساس نہیں ہوا کہ وہ انسان نہیں ہے۔ اس کے ایک ہاتھ میں پنسل تھی۔ میں میز کے ایک طرف کھڑی ہو گئی اور وہ دوسری طرف۔ پھر اس نے میز پر رکھے کاغذ پر اپنے پنسل والے ہاتھ کو حرکت دینی شروع کی۔ اس کی نظریں مسلسل مجھ پر تھیں اور ہاتھ میری تصویر بنا رہا تھا۔ کچھ ہی دیر میں اس نے میرا عکس اس سفید کاغذ پر اس مہارت کے ساتھ منتقل کر دیا کہ میں حیران رہ گئی۔ ایسی مہارت تو انسانوں میں بھی کم دیکھنے کو ملتی ہے جو اس مصنوعی ذہانت کی حامل مصنوعی خاتون نے دکھائی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس