’میرے بوائے فرینڈ کا کہنا ہے کہ میں دراصل چڑیل ہوں جس کا دوسرا جنم ہوا ہے‘ نوجوان لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا

’میرے بوائے فرینڈ کا کہنا ہے کہ میں دراصل چڑیل ہوں جس کا دوسرا جنم ہوا ہے‘ ...
’میرے بوائے فرینڈ کا کہنا ہے کہ میں دراصل چڑیل ہوں جس کا دوسرا جنم ہوا ہے‘ نوجوان لڑکی نے ایسی بات کہہ دی کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دو لوگوں میں ناراضگی اور قطع تعلقی کی ہزار وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن برطانیہ میں ایک نوجوان نے ایسی بناءپر اپنی گرل فرینڈ سے قطع تعلق کر لیا کہ جب لڑکی نے حقیقت انٹرنیٹ پر بتائی تو ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔ دی مرر کے مطابق اس لڑکی نے ویب سائٹ Redditپر بتایا کہ ”میرے بوائے فرینڈ، جس کا نام پیٹر ہے، کا کہنا تھا کہ ’میں ایک چڑیل ہوں جس کا دوسرا جنم لڑکی کی صورت میں ہوا ہے، چنانچہ میں تمہارے ساتھ قطع تعلق کرنا چاہتا ہوں۔“
لڑکی نے مزید لکھا کہ ”میں نے اس معاملے پر اس کے ساتھ بحث کرنے اور اسے سمجھانے کی کوشش کی لیکن اسے میرے چڑیل ہونے اور میرا دوسرا جنم لڑکی کی صورت میں ہونے کا اتنا پختہ یقین تھا کہ اس نے میری کوئی بات نہیں مانی اور یہ بات کہنے کے چند ہفتے بعد مجھے چھوڑ کر چلا گیا۔ میں اس کے چھوڑ جانے پر اتنا دکھی نہیں ہوئی جتنی اس کے چھوڑ جانے کی وجہ پرمجھے تکلیف ہوئی۔ “ لڑکی کے یہ واقعہ شیئر کرنے کی دیر تھی کہ لوگ آگ بگولہ ہو گئے اور پیٹر نامی اس نوجوان کو کھری کھری سنانے اور اس لڑکی کو دلاسے دینے لگے۔ ایک لڑکی نے لکھا کہ ”یہ تو ممکن نہیں کہ تم کسی چڑیل کا دوسرا جنم ہو لیکن تمہارے بوائے فرینڈ کی اس حرکت سے یہ ضرور معلوم ہوتا ہے کہ وہ کسی سنگین ذہنی عارضے کا شکار ہے، ورنہ کوئی نارمل شخص کیسے اس بات پر اتنا یقین رکھ سکتا ہے کہ کوئی لڑکی کسی چڑیل کا دوسرا جنم ہے؟“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -