اپنی نوکریاں چھوڑ کر کاروبار شروع کرنے والا جوڑا دنوں میں کروڑ پتی بن گیا

اپنی نوکریاں چھوڑ کر کاروبار شروع کرنے والا جوڑا دنوں میں کروڑ پتی بن گیا
اپنی نوکریاں چھوڑ کر کاروبار شروع کرنے والا جوڑا دنوں میں کروڑ پتی بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) 9سے 5کی نوکری آدمی کو تمام عمر اتنی آمدن نہیں دے سکتی جتنی ایک درمیانے درجے کا کاروبار چند ماہ یا چند سال میں دے جاتا ہے۔ اس کی ایک تازہ مثال یہ آسٹریلوی جوڑا ہے جس نے 2014ءمیں اپنی 9سے 5کی نوکریاں چھوڑ کر اپنا ’بیوٹی برانڈ‘ لانچ کیا اور دنوں میں کروڑ پتی بن گئے۔ دی مرر کے مطابق ڈیو اوسٹرلو اوراس کی اہلیہ لورا دونوں ہی دفاتر میں معمول کی نوکری کرتے تھے۔ انہیں بیوٹی انڈسٹری میں کوئی تجربہ بھی نہیں تھا، اس کے باوجود انہوں نے کاروبار شروع کیا جس سے اب وہ ماہانہ 15لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً 29کروڑ روپے) کما رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈیو اور لورا نے ابتدا میں ڈائی ہائیڈروآکسی ایسنٹون یا ڈی ایچ اے نامی ایک بے رنگ کیمیکل سے پہلی پراڈکٹ بنائی تھی جو اتنی مقبول ہوئی کہ پوری دنیا میں سٹورز پر فروخت ہو رہی ہے۔ یہ پراڈکٹ ایک کریم کی شکل میں تھی جو چہرے کی مردہ جلد کے خلیوں میں پائے جانے والے امائنو ایسڈز کے ساتھ تعامل کے ذریعے جلد کو بھوری رنگت دیتی ہے۔ چند مہینوں میں ہی اس پہلی پراڈکٹ نے انہیں کروڑ پتی بنا دیا جس کے بعد انہوں نے دیگر مصنوعات متعارف کروائیں۔ اب ان کی تمام مصنوعات ’بالی باڈی‘ (Bali Body)برانڈ کے نام سے پوری دنیا میں فروخت ہو رہی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -