71 سالہ بوڑھا دنیا کی سب سے شرمناک چیز خریدتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

71 سالہ بوڑھا دنیا کی سب سے شرمناک چیز خریدتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
71 سالہ بوڑھا دنیا کی سب سے شرمناک چیز خریدتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) 71سال کی عمر میں لوگ اگلی منزل کی طرف دیکھتے ہیں لیکن اس عمر کا ایک برطانوی بوڑھا بیرون ملک سے ایک ایسی شرمناک چیز خرید کر برطانیہ لاتا ہوا پکڑا گیا ہے کہ سن کر شیطان بھی شرم سے منہ چھپاتا پھرے۔ دی مرر کے مطابق اس شخص کا نام کیتھ رودھم ہے جو برطانوی شہر بلیتھ کا رہائشی ہے۔ وہ فرانس سے ایک جنسی گڑیا خرید کر برطانیہ لارہا تھا کہ بارڈر پر کسٹمز حکام نے اسے پکڑ لیا کیونکہ یہ جنسی گڑیا ایک بچے کی شکل میں بنی ہوئی تھی۔

پولیس نے جب رودھم کو گرفتار کرکے اس کے لیپ ٹاپ کی تلاشی لی تو یہ ہوشربا انکشاف ہوا کہ وہ انٹرنیٹ پر بھی ’چھوٹی چھاتیوں والی کم عمر لڑکیاں‘ جیسی سرچز کر تارہا تھا اور کم عمر لڑکیوں کی فحش ویڈیوز بھی ڈاﺅن لوڈ کرتا رہا تھا۔ بچوں میں جنسی رغبت رکھنے والے اس بدطینت بابے کو پولیس نے نیوکاسل کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیاہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس