دلہن نے اپنی بہترین دوست کو ایسا کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا کہ اس کا سر ہی پھوڑ ڈالا

دلہن نے اپنی بہترین دوست کو ایسا کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا کہ اس کا سر ہی ...
دلہن نے اپنی بہترین دوست کو ایسا کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا کہ اس کا سر ہی پھوڑ ڈالا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک دلہن نے اپنی بہترین دوست کو ایسا کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا کہ اس کا سر ہی پھوڑ ڈالا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق37سالہ ہیلن ہویکن نامی اس لڑکی کی چند دنوں میں شادی ہونے جا رہی تھی، جب اسے معلوم ہوا کہ کہ اس کی 32بہترین دوست کیرل کلارسن کا اس کے منگیتر اور ہونے والے شوہر کے ساتھ معاشقہ چل رہا ہے۔ اس پر ہیلن ہویکن اس قدر مشتعل ہوئی کہ کیرل کو بالوں سے پکڑ کر زمین پر گرا دیا اور اس کا سر فرش پر مار مار کر پھوڑ ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق ہویکن نے کیرل پر یہ حملہ 29مارچ کو کیا تھا۔ پولیس نے ہویکن کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا جہاں سے اب اسے 10ماہ قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دلہن کی اس حرکت کی وجہ سے اس کی شادی بھی منسوخ ہو گئی۔فیصلہ سناتے ہوئے ایکسیٹر کراﺅن کورٹ کے جج ٹیموتھی روز کا ہیلن کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ”میں تمہاری پوزیشن سمجھ سکتا ہوں کہ شادی سے چند دن پہلے تمہیں تمہارے ہونے والے شوہر اور اپنی بہترین دوست کے معاشقے کا علم ہوا لیکن اس پر جس طرح کا ردعمل تم نے ظاہر کیا وہ قابل قبول نہیں ہو سکتا۔ تم نے کیرل کو کھڑے ہوئے دیکھا اور ایک بھی وارننگ دیئے بغیر پیچھے سے جا کر اسے دبوچ لیا اور اس کا سر زمین سے پٹختی رہیں۔ اس سے اس کی موت بھی واقع ہو سکتی تھی یا کوئی ایسی معذوری بھی لاحق ہو سکتی تھی جو عمر بھر کے لیے ہوتی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس