سکول سے فیل ہوکر نکالا جانے والا 19 سالہ لڑکا انٹرنیٹ سے کروڑوں روپے کمانے لگا

سکول سے فیل ہوکر نکالا جانے والا 19 سالہ لڑکا انٹرنیٹ سے کروڑوں روپے کمانے لگا
سکول سے فیل ہوکر نکالا جانے والا 19 سالہ لڑکا انٹرنیٹ سے کروڑوں روپے کمانے لگا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پڑھائی میں ناکام ہو کر سکول سے نکالے جانے والے لوگوں کی زندگی میں بے مثال کامیابی کی کئی مثالیں موجود ہیں جن میں اب ایک اور اضافہ ہو گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ مثال 19سالہ ڈین لیگ کی ہے جو اے لیول میں فیل ہو گیا اور اسے سکول سے نکال دیا گیا۔2017ءمیں سکول سے نکالے جانے کے بعد ڈین نے ایک پارٹ ٹائم ملازمت شروع کر دی اور ساتھ ہی یوٹیوب پر کرنسی کی تجارت کے ٹیوٹورئیلز دیکھنا شروع کر دیئے اور سیکھنے لگا کہ فارن کرنسی کی تجارت کیسے ہوتی ہے۔

اب وہ اس فن میں اتنا طاق ہو چکا ہے کہ انٹرنیٹ پر فارن کرنسی کی تجارت سے کروڑوں روپے کما رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے یوٹیوب سے فارن کرنسی کی تجارت سیکھی اور اپنی نوکری سے حاصل ہونے والی آمدنی اس کام میں لگائی۔ اب اس کے پاس دو گھر ہیں اور وہ اپنے نجی جہاز میں سفر کرتا ہے اور اپنے ماں باپ کی بھی مالی مدد کر رہا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ اس نے ایک بار صرف ایک سودے میں 15ہزار پاﺅنڈ (تقریباً29لاکھ روپے) کمائے تھے۔ اب وہ نہ صرف خود اس کاروبار سے پیسے کما رہا ہے بلکہ دوسروں کو بھی اس کے گُر سکھاتا ہے اور ان سے فیس وصول کرتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس