دبئی کے شہزادوں کی شادی، ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

دبئی کے شہزادوں کی شادی، ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی
دبئی کے شہزادوں کی شادی، ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المختوم کے تین بیٹے گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، جن کی شادی کی تقریب کی ایک ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا رکھی ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق 36سالہ شیخ حمدان کی شادی شیخہ شیخہ بنت سعید سے ہوئی۔ 35سالہ شیخ مختوم کی شادی شیخہ مریم بنت بتی سے اور ان کے تیسرے بھائی 32سالہ شیخ احمد کی شادی شیخہ میدا بنت دالموج سے ہوئی۔ تینوں دلہنوں کا تعلق دبئی کی حکمران المختوم فیملی سے ہے۔

View this post on Instagram

We’re proud to be a part of one of the highlights of the wedding season. We catered our best canapés that were truly appreciated. Planned and designed by @thehconceptsandevents نفخر بكوننا جزءًا من إحدى أهم وأجمل حفلات الزفاف لهذا الموسم، ولقد قمنا بتقديم ألذ أنواع المقبلات المتوفرة لدينا. #wedding #dubaiwedding #uaeweddings #uaeweddingplanner #treatgourmet #catering #events #cateringuae #eventsuae #foodie #cateringevents #uae #mydubai #dubaicatering #dubaievents #simplyabudhabi #amazingabudhabi #loveabudhabi #simplydubai #amazingdubai #lovedubai #vipdub #افراح_ال_مكتوم #تريتجورميه #حفلات #زفاف #الإمارات

A post shared by Treat Gourmet (@treatgourmet) on

شادی کی تقریب دو حصوں پر مشتمل تھی۔ ایک طرف مرد مہمان تھے اور دوسرا حصہ خواتین کے لیے مختص تھا۔ خواتین کے حصے میں معروف خواتین گلوکاروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے عربی گیت گاڑے اور رقص پیش کیا۔ اس تقریب میں پرفارمنس دینے والی گلوکاراﺅں میں معروف گلوکارہ میرنا طحان (Mirna Tahan)بھی شامل تھیں جنہوں نے تقریب میں اپنی پرفارمنس کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے جو بہت وائرل ہو رہی ہے۔ طحان متحدہ عرب امارات کی معروف ماڈل اور گلوکارہ ہیں جوخلیجی ممالک کے شاہی خاندان کی شادیوں میں پرفارم کرنے کے حوالے سے بہت شہرت رکھتی ہیں۔

مزید : عرب دنیا