نشے کی زیادتی کی وجہ سے نوجوان پاکستانی ماڈل لڑکی کی موت ہوگئی

نشے کی زیادتی کی وجہ سے نوجوان پاکستانی ماڈل لڑکی کی موت ہوگئی
نشے کی زیادتی کی وجہ سے نوجوان پاکستانی ماڈل لڑکی کی موت ہوگئی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں ایک نوجوان ماڈل نشے کی زیادتی کی وجہ سے جاں بحق ہو گئی۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق یہ ماڈل 30سالہ فرحین تاجی تھی جو آئس اور دیگر منشیات کی لت میں مبتلا تھی۔ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے ڈسٹرکٹ سنٹرل میںسڑک کنارے سے اس کی لاش برآمد ہوئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج سے معلوم ہوا ہے کہ اس کی لاش تین مرد لے کر آئے تھے اور وہاں پھینک کر چلے گئے۔

ان تینوں میں سے ایک کی شناخت خرم سلطان کے نام سے ہوئی ہے جو ڈی ایچ اے کراچی کا رہائشی ہے۔ اس نے فرحین کی لاش سڑک کنارے پھینکنے کا اعتراف کر لیا ہے تاہم اس کا کہنا ہے کہ اس نے یا اس کے ساتھیوں میں سے کسی نے بھی فرحین کو قتل نہیں کیا بلکہ وہ اس رات منشیات استعمال کرتے رہے تھے، جن کی زیادتی کی وجہ سے فرحین کی موت واقع ہو گئی اور وہ پولیس کے خوف کی وجہ سے اس کی لاش باہر پھینک گئے۔ ملزم نے فرحین کا دوست ہونے کا بھی دعویٰ کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرحین کی موت قتل کی واردات بھی ہو سکتی ہے تاہم بظاہر لگتا ہے کہ اس کی موت واقعی نشے کی زیادتی سے ہوئی ہے۔ لاش کا پوسٹ مارٹم ہو چکا ہے اور ہم رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔رپورٹ آنے پر ہی اس کی موت کی حتمی وجہ سامنے آ سکے گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /سندھ /کراچی