عوام دوست ،کسان دوست،متوازن اور تاریخ ساز ترقیاتی بجٹ سے ملک بھر میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا :پیر سید سعید الحسن شاہ

عوام دوست ،کسان دوست،متوازن اور تاریخ ساز ترقیاتی بجٹ سے ملک بھر میں ترقی کے ...
عوام دوست ،کسان دوست،متوازن اور تاریخ ساز ترقیاتی بجٹ سے ملک بھر میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا :پیر سید سعید الحسن شاہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے مالی سال 2019-20ء کے لئے تاریخ سازبجٹ دیا ہے ،جس سے معیشت کو مستحکم اور مضبوط کرنے اور عروج دینے، عوام دوست ،کسان دوست،متوازن اور تاریخ ساز ترقیاتی بجٹ سے ملک بھر ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ،تعلیم ،صحت ، زراعت،پینے کے صاف پانی اورسوشل سیکٹر کو خصوصی ترجیحات دی گئی ہیں ۔

بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے پیر سید سعید الحسن شاہ نے  کہا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدر آمد سے ملک میں ترقی و خوشحالی کا دوردورہ ہوگا اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں کومکمل کر کے عوام کی زندگیوں میں نکھار لایا جائے گا،کاشتکاروں کی خوشحالی اور زراعت کے فروغ کیلئے بہترین حکمت عملی تیار کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے گوشے گوشے کی ترقی وخوشحالی اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری لانا وفاقی حکومت کی اولین تر جیحات ہیں،نئے مالی سال کے بجٹ میں ملک بھرکے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے بے مثال پروگرام اور منصوبے رکھے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ ملک میں عوامی فلاح و بہبود، خوشحالی، یکساں معاشی ترقی، معاشرتی انصاف اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، ترقی کا جو سفر شروع کر رکھا ہے، اسے مکمل کریں گے،وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیاد ت میں شفافیت کے جو ریکارڈ قائم کئے ہیں انہیں مزید آگے بڑھائیں گے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور