ٹوئٹر پر بختاور بھٹو زرداری اور زرتاج گل کے درمیان ’ جنگ‘

ٹوئٹر پر بختاور بھٹو زرداری اور زرتاج گل کے درمیان ’ جنگ‘
ٹوئٹر پر بختاور بھٹو زرداری اور زرتاج گل کے درمیان ’ جنگ‘

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے درمیان ٹوئٹر پرلفظی جنگ چھڑ گئی۔

وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے ایک ٹویٹ میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز ، آصف زرداری، بلاول بھٹو اور بانی متحدہ کی تصاویر شیئر کیں۔ ان تصاویر میں تمام قومی سیاستدان آبدیدہ نظر آرہے ہیں۔

زرتاج گل کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا تو بختاور بھی پیچھے نہ رہیں اور فوری جواب دیا’ کیا آپ کو اس بات کا اندازہ ہے کہ بچے بھی آپ سے زیادہ ذہین ہوتے ہیں ، تمہیں یہ بات اپنی برطرف بہن سے پوچھنی چاہیے‘۔

زرتاج گل نے اس پر کہا ’ اوہ ، آپ نے تو میری دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا، آپ کو اپنے ٹین پرسنٹ والد کے شرمناک ناٹک پر ٹویٹ کے بجائے اپنی آہیں بھرتی ہوئی بہنوں کو تسلی دینی چاہیے، رپورٹس سامنے آرہی ہیں کہ وہ اپنا دماغی توازن کھو رہے ہیں کیونکہ وہ عدالت میں دانت نکال رہے تھے، کیا وہ ذہنی بیماری کی ایک اور درخواست دینے والے ہیں؟‘۔

زرتاج گل کی جانب سے یہ جواب دیا گیا تو بختاور بھٹو زرداری نے اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا لیکن وزیر مملکت پہلے ہی اس کا سکرین شارٹ لے چکی تھیں۔ وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی نے سکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ میری طرف سے منہ توڑ جواب دیے جانے پر ڈرپورک اور حواس باختہ بختاور نے اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا، بزدل کہیں کی‘۔

اس ٹویٹ پر بختاور بھٹو نے وزیر مملکت کی اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر کو نشانہ بنایا اور کہا ’ آپ کی طرف سے اونچی آواز میں پڑھنے کے بعد مجھے اس بات پر حیرت ہے کہ آپ ’ disorientated‘ کے سپیلنگ لکھ سکتی ہیں، خود کو اپنے چہرے پر تھپکی دو کیونکہ تم بہت اچھا کام کر رہی ہو۔

بختاور بھٹو کے اس ٹویٹ کے جواب میں زرتاج گل وزیر نے کہا ’یا خدا، سزا کیلئے بے صبری نظر آرہی ہو، کیا آپ ۔۔۔ اپنے کھسکے ہوئے پاپا ڈینٹونک کو بتاﺅ کہ انہیں گرفتار کیا گیا ہے ، انہیں ان کے اصطبل تک نہیں لے جایا جائے گا جو وہ وہ پاگلوں کی طرح کھسیاتی ہنسی ہنس رہے ہیں، اپنی بہن کو بھروسہ رکھنے کی نصیحت کرو، لگتا ہے کہ ذہنی صحت کی خرابی کی درخواست بہت جلد آنے والی ہے‘۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد