بجٹ منظور ہوتے ہی شہریار آفریدی نے کون سی وزارت کا چارج سنبھال لیا؟

بجٹ منظور ہوتے ہی شہریار آفریدی نے کون سی وزارت کا چارج سنبھال لیا؟
بجٹ منظور ہوتے ہی شہریار آفریدی نے کون سی وزارت کا چارج سنبھال لیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار خان آفریدی نے وزارت نارکوٹکس کنٹرول کا چارج سنبھال لیا۔
قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن کے بعد شہریار آفریدی نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ انہوں نے عمران خان کی ہدایت پر نارکوٹکس کنٹرول کی وزارت کا چارج سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے نئی وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کو جلد از جلد منشیات سے پاک کرنے کیلئے بڑے اقدامات اٹھائیں گے اور ان بدی کی طاقتوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کریں گے کیونکہ یہ ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کا سوال ہے۔
خیال رہے کہ 19 اپریل کو کابینہ میں ہونے والی اکھاڑ پچھاڑ کے نتیجے میں شہریار آفریدی کو وزارت داخلہ سے ہٹا کر وزیر مملکت برائے سرحدی امور (سیفران ) تعینات کیا گیا تھا۔