پولیس اہلکار کو رونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں: آئی جی پنجاب

پولیس اہلکار کو رونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد یقینی ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہاہے کہ پرائم منسٹرپورٹل اور 8787کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر موصول ہونے والی ہر درخواست کے ازالے کیلئے افسران ذاتی توجہ اور دلچسپی سے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں جبکہ شہریوں کے مسائل کے حل میں غفلت، نان پروفیشنلزم یا تاخیری حربوں کے ذمہ دار افسران و اہلکاروں کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت محکمانہ و قانونی کاروائی میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ شہریوں کی مشکلات و مسائل کا فوری ازالہ اور انہیں انصاف کی بروقت فراہمی پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں تمام آر پی اوز، ڈی پی اوزاپنی زیر نگرانی سٹیزن فیڈ بیک کے نظام کو مزید موثربنائیں جبکہ پرائم منسٹر پورٹل، 8787کمپلینٹ سسٹم سمیت دیگر تمام ذرائع سے موصول ہونے والی درخواستوں پردرخواست دہندہ کو مطمئن کئے بغیر درخواست داخل دفتر نہ کی جائے۔انہوں نے مزیدکہا کہ 22-A/22-Bایف آئی آر کے اندراج اور کرائم سے متعلقہ تمام رٹ پٹیشنز میں عدالتی احکامات پر من و عن عمل درآمدکو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔ انسپکشن اورمانیٹرنگ کو مزید تندہی سے انجام دے اورمجموعی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے تمام پراجیکٹس اور فورس کی خود احتسابی کا عمل جاری رکھا جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ماڈرن پولیسنگ کے اصولوں پر تفتیشی نظام کی اپ گریڈ یشن میری پالیسی کا اہم جزو ہے لہذا نظام تفتیش کی بہتری کیلئے جاری کردہ اسٹینڈنگ آرڈرز کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ آر پی اوز، ڈی پی اوز ویڈیولنک کانفرنس کے دوران افسران کو احکامات دیتے ہوئے جاری کیں۔

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہاہے کہ جدید پولیسنگ کی طرز پر شہریوں کے مسائل کا فوری ازالہ اور انہیں سہولیات کی باآسانی فراہمی پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے چنانچہ اس ضمن میں صوبے کے تمام اضلاع میں جدید انٹی گریٹڈ خدمت مراکز نہ صرف مصروف عمل ہیں بلکہ ساتھ ہی ساتھ استعداد کار میں اضافے کیلئے انکی اپ گریڈیشن کا عمل بھی جاری ہے تاکہ شہری جدید ٹیکنالوجی کے حامل اس منفرد پراجیکٹ کی سہولیات سے بھرپور مستفید ہوسکیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ کورونا وبا ء کے پیش نظر خدمت مراکز میں تعینات سٹاف پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی کے دوران فیس ماسک، ہینڈ سینیٹائزز کے استعمال سمیت دیگر حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائے اور جاری کئے گئے ایس او پیز کے مطابق شہریوں کو سہولیات فراہم کرکے انکے قیمتی وقت اور سرمائے کو بھی بچائیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ہمارا مشن عوام کی سہولت کے لئے اپنی خدمات کو بہتر سے بہتر بنانا ہے اور اس حوالے سے صوبے کے تمام ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں پولیس خدمت کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں ایمر جنسی کی صورت شہری پولیس اسٹیشن جائے بغیر کسی پریشانی کے میڈیکو لیگل سر ٹیفکیٹ حاصل کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مون مارکیٹ اقبال ٹاؤن لاہور میں جدید سہولیات سے آراستہ اپ گریڈڈ خدمت مرکزکے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید، ایس ایس پی عبادت نثار، ایس پی اقبال ٹاؤن سمیت متعدد افسران بھی موجود تھے۔ پولیس شہداء کے بچوں نے آئی جی پنجاب کی آمد پرانہیں پھول پیش کئے۔

مزید :

علاقائی -