شیخوپورہ،شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری

شیخوپورہ،شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری

  

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)ڈکیتی،چوری اور رہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ بدستور جاری،شیخوپورہ روڈ کی آبادی جاوید نگر میں 2مسلح ڈاکوؤں نے حمزہ نامی شخص کے میڈیکل سٹور میں داخل ہوکر دکاندار اورگاہکوں کو یرغمال بنا کر 1لاکھ روپے نقدی اور موبائل فونز چھین لیے دوران ڈکیتی گارڈ اور ڈاکوؤں کی دوبدوفائرنگ کی زد میں آکر 1گدھا ہلاک ہوگیا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے فیکٹری ایریا پولیس مصروف تفتیش ہے۔

،اسی تھانہ کی حدود نین سکھ چوک میں 2مسلح تاجر طاہر سے7لاکھ روپے نقدی اورموبائل فون چھین کرفرار،اسی تھانہ کی حدودعباس نگر میں 3مسلح تاجر یوسف سے2لاکھ روپے نقدی چھین کرفرار،اسی تھانہ کی حدود دوساکو چوک میں محنت کش سعید سے نقدی اورموبائل فون چھین لیے گئے،صدر مریدکے کے علاقہ راوی ریان میں 2مسلح محنت کش شہزاد سے نقدی اورموبائل فون چھین کرفرار،تھانہ بھکھی کے علاقہ ترگے والی میں 2ڈاکو زمیندار عاطف سے30ہزار روپے نقدی اور3قیمتی موبائل فون چھین کرفرار،اسی تھانہ کی حدودچندوسٹاپ کے قریب3مسلح ڈاکو موٹر سائیکل سوار سوار ارسلان اورا سکی بیوی سے طلائی زیورات 18ہزار روپے نقدی،موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کرفرار،اسی تھانہ کی حدود ٹبی ہمبو کے قریب3مسلح راہگیر سے 45ہزار روپے نقدی اورموبائل فون چھین کرفرار،گوجرانوالہ روڈ کی آبادی شیش محل گلی نمبر3کے رہایشی تاجر علی کے گھر میں گھس کر3مسلح ڈاکو نقدی طلائی زیورات اورقیمتی سامان لوٹ کرفرار،فیصل آباد روڈ آرئیانوالہ پلی کے قریب2مسلح عامر نامی راہگیر سے12ہزار روپے نقدی اورموبائل فون چھین کرفرار،صدر فاروق آباد کے علاقہ ٹھٹھہ نشتر میں 2ڈاکو محنت کش اسد سے20ہزار روپے نقدی اورموبائل فون چھین کرفرار،سریاں والا میں 3مسلح مہران سے ٹریکٹر ٹرالی اور نقدی چھین کرفرار،صدر فاروق آباد میں محنت کش اعجاز شاہ سے2مسلح12ہزار روپے نقدی اورموبائل فون چھین کرفرار،خادم حسین روڈ خونی قبرستان کے قریب راہگیروں سے ڈاکوؤں نے نقدی اورقیمتی سامان چھین کرفرار، محلہ عطاء آباد شیخوپورہ میں تین ڈاکوؤں نے مصطفی سے موبائل فون اور نقدی چھین کرفرار، تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ جناح پارک سے نوجوان بلال کی موٹر سائیکل، واپڈا پلازہ ریگل چوک سے قربان کی موٹر سائیکل، سویٹس بیکرز کے باہر سے اعجاز کی موٹر سائیکل، سجاد احمد کی موٹر سائیکل ایل ای زیڈ 9607چرالی گئی۔

مزید :

علاقائی -