کم سن بچی اغوا،گھر کا سامان بھی غائب

کم سن بچی اغوا،گھر کا سامان بھی غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
علی پور چٹھہ(نمائندہ پاکستان)علی پور چٹھہ کے نواحی گاؤں سل سے 14سالہ نابالغ بچی اغوا!!طلائی زیورات اور 12ہزار نقدی بھی لے گئے!!مقدمہ درج!! عوامی سماجی حلقوں کا اظہار تشویش،تفصیلات کے مطابق علی پور چٹھہ کے نواحی گاؤں سل کے رہائشی محمد صدیق اپنے چھوٹے بھائی کے گھر گوجرانوالہ گئے ہوئے تھے جبکہ14سالہ نابالغ(ک) گھر پر ہی موجود تھی کہ رات 9بجے ارشاد بی بی،زبیر،زیب عرف زیبہ سکنہ بھوماں باٹھ نے 2نامعلوم کے ساتھ گھر سے طلائی زیورات،بارہ ہزار نقدی اورنابالغ بچی کو اغوا کر کے لئے گئے۔ملزموں سے رابطہ کرنے پر پہلے وہ وعدہ وعید کرتے رہے مگر بعد میں صاف انکاری ہوگئے ہیں کہ ہمیں بچی بارے کوئی معلومات نہیں ہیں۔ پولیس تھانہ علی پور چٹھہ نے مغویہ کے والد محمد صدیق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔اور مصروف تفتیش ہے

مزید :

علاقائی -