گوجرانوالہ،دس روز میں 96 بجلی چور گرفتار،مقدمات درج

گوجرانوالہ،دس روز میں 96 بجلی چور گرفتار،مقدمات درج

  

گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی گیپکو ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف گیپکو سرویلنس ٹیموں کی کامیاب کاروائیاں جاری ہیں،رواں ماہ کے پہلے 10دنوں کے دوران ریجنل ٹاسک فورس اور گیپکو سرویلنس ٹیموں کی کامیاب مشترکہ کاروائیاں،96بجلی چور رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے، بجلی چوروں کو26لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے،تمام کے خلافایف آئی آرکے اندراج کیلئے درخواستیں دے دی گئیں۔ ریجنل ٹاسک فورس اورگیپکو سرویلنس ٹیموں کی گیپکو ریجن بھر میں مشترکہ کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے رواں ماہ کے پہلے 10دنوں کے دوران گیپکو سرویلنس ٹیموں کے کامیاب چھاپوں کے نتیجہ میں ریجن بھر سے مجموعی طور پر96بجلی چور مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ایک لاکھ78ہزارسے زائدیونٹس کی مد میں 26لاکھ52ہزار روپے بچت ہوئی۔

سے زائد کے ڈیٹیکشن بِل جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ تمام بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں بھی دے دی گئی۔

مزید :

علاقائی -