حوالگی کیس، 12سالہ بچہ دادی سے لے کرماں کے حوالے کرنیکاحکم

حوالگی کیس، 12سالہ بچہ دادی سے لے کرماں کے حوالے کرنیکاحکم

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے 12سالہ بچہ دادی سے لے کرماں کے حوالے کرنے کاحکم دے دیا،دادی پوتے کی جدائی میں شدت غم سے نڈھال ہوکر احاطہ عدالت میں پھوٹ پھوٹ کر روتی رہی،ایڈیشنل سیشن جج منصور علی قریشی نے درخواست گزار ماں نسرین بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔دروان سماعت خاتون نے عدالت بتایا کہ سسرال نے زبردستی بارہ سالہ بچہ اپنے پاس رکھا ہوا ہے،بچے کی بہتر پروش ماں کرسکتی ہے،استدعا کی کہ عدالت بیٹے کو ماں کے ساتھ جانے کی اجازت دے جبکہ دادی نے عدالت کوبتایا کہ بارہ سال قبل بہو پوتے کو چھوڑ کر دوسری شادی کر چکی ہے بچپن سے لے کرآج تک پوتے کی خود پرورش کی ہے، عدالت پوتے کو دادی کے حوالے کرنے کا حکم دے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد بچہ ماں کے حوالے کرتے ہوئے دادی کو گارڈین کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید :

علاقائی -