وزیراعظم کیخلاف دائرہرجانہ کے مقدمے کی سماعت 17جون تک ملتو ی

وزیراعظم کیخلاف دائرہرجانہ کے مقدمے کی سماعت 17جون تک ملتو ی

  

لاہور(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف دائرہرجانے اور ہتک عزت کے مقدمے کی سماعت 17جون تک ملتو ی کردی گئی،ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل انجم نے وزیراعظم عمران خان کے وکیل کو مزید ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کی ہے،عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے وکیل کو ایک ہفتے میں وکالت نامہ اور میاں شہبازشریف کی پٹیشنز پر جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے،شہبازشریف کی جانب سے عدالت سے مقدمے کی روزانہ بنیادوں پر سماعت کرنے وزیراعظم کا بیان جمع کرانے کا حق ختم کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -