سول لائنز ڈویژن پولیس کے ہاتھوں 135 جرائم پیشہ افراد گرفتار،ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث4ملزمان سے نقدی،مسروقہ مال بر آمد

سول لائنز ڈویژن پولیس کے ہاتھوں 135 جرائم پیشہ افراد گرفتار،ڈکیتی و چوری کی ...

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی سول لائنز ڈویژن دوست محمد کی قیادت میں سول لائنز ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث135ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث گینگز کے4ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ سے1 لاکھ 50ہزارروپے مالیت کا مسروقہ مال بر آمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 7پسٹلز اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے14ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے2کلو600گرام چرس اور120 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 13ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی 27ہزار روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔

چوری، دھوکہ دہی، چیک ڈس آنرسمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 5اشتہاری مجرمان گرفتار جبکہ 5 عدالتی مفروران کو حراست میں لیا گیا۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر87ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -