سلامت پورہ،ڈولفن سکواڈ نے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا

  سلامت پورہ،ڈولفن سکواڈ نے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی کارروائی،باغبانپورہ سے ایکٹیو ڈکیت گینگ گرفتار کر کے باغبانپورہ پولیس کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوشہری حسن کو گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہو رہے تھے۔ ڈولفن ٹیم نمبر 363نے سلامت پورہ سٹاپ پر ڈاکوؤں کو تعاقب کے بعد گرفتار کر لیا۔ ڈولفن پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو عثمان و ساجد ریکارڈ یافتہ ہیں جن سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور مختلف وارداتوں میں شہریوں سے چھینے ہوئے موبائل اور4پرس بھی برآمد کر کے ڈی ایس پی ڈولفن کینٹ شاہد رشید کی ہدایت پر ملزمان تھانہ باغبانپورہ کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ کی طرف سے ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -