صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

  صوبائی دارالحکومت: ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔تفصیلا ت کے مطابق کاہنہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر سید کمال کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کی کرنسی، اور دیگر سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔گارڈن ٹاون میں ڈاکووں نے خالد کے گھر سے 3لاکھ85ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، چوہنگ میں ڈاکووں نے حفیظ کے گھر گھس کر2لاکھ 15ہز ار کی نقدی لوٹ لیے۔ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقہ میں ڈاکووں نے عادل کے گھر سے 2لاکھ 10ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،مغلپورہ میں ڈاکووں نے مشتاق کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے افضال سے50ہزار کی نقدی اور دیگر سامان،ہڈیارہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے طاہر سے20ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،لٹن روڈ کے علاقہ میں ڈاکووں نے اعجاز سے12 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ فیصل ٹاون اور جوہر ٹاون سے گاڑیاں اور نولکھا۔غازی آباد اور ٹبی سٹی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -