لیسکو نادرن سرکل میں بجلی چوروں کیخلاف آ پریشن، 42کنکشنز منقطع

لیسکو نادرن سرکل میں بجلی چوروں کیخلاف آ پریشن، 42کنکشنز منقطع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) کے چیف ایگزیکٹومجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ایس ای نادرن عامر یاسین کی زیر نگرانی بجلی چوروں کیخلاف سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ایس ای عامر یاسین کے مطابق فیلڈ سٹاف نے سا ند ہ، نواں کوٹ، بند روڈ، فیصل پارک،علی پارک، شاہدرہ، جیا موسیٰ،امین پارک، کریم پارک، بیگم کوٹ، کوٹ محمدی، بلال گنج، شیرانوالا، شا ہ عالم گیٹ،چاہ میراں اورکوٹ عبدالمالک سب ڈویڑنز کے زیرِ انتظام علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔جس دوران کل1171 کنکشنز چیک کئے گئے۔ جہاں دوران چیکنگ 42 کنکشنز میں مختلف نوعیت کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ ایس ای عامر یاسین کے مطابق پکڑے جانیوالے کنکشنز میں 28میٹر ڈائریکٹ سپلائی،2میٹر ریورس، 1 میٹر سلو،1میٹر ڈیڈ سٹاپ،1ڈسپلے واش،7ڈسپلے او پن، 1سٹکنگ سلو، جبکہ2 مزید مختلف نوعیت کے کیسز تھے۔ تمام بے ضابطہ کنکشن منقطع کر کے85,857یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ تمام پکڑے جانیوالے بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کیلئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے بجلی چوروں کیخلاف مہم کیساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -