شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کا معاملہ، 2پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

  شہری کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کا معاملہ، 2پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن پولیس لیاقت آبادکا شہری حسنین احمد کو غیر قانونی حراست میں رکھنے کا معاملہ۔انکوائری رپورٹ میں انوسٹی گیشن انچارج سمیت 3اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق انوسٹی گیشن پولیس لیاقت آباد کی جانب سے شہری کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل انویسٹی گیشن نے انکوائری رپورٹ میں انچارج انویسٹی گیشن لیاقت آباد جاوید اکبر اور سب انسپکٹر امداد حسین قصور وار پائے گئے۔دونوں سب انسپکٹرز کے خلاف غیر قانونی حراست و گرفتاری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن نے دونوں سب انسپکٹرزکو فوری طور پر معطل کردیا۔ حسنین کی والدہ غلام فاطمہ رٹ پٹیشن عدالت میں دائر کی گئی عدالت کی آئی جی پنجاب کو انکوائری کرنے کا حکم دیا گیا۔نچارج انویسٹیگیشن جاوید اکبر واہلہ اور سب انسپکٹر امداد حسین جرم 156سی پولیس ارڈر2002کے مرتکب پائے گئے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دی گئی۔

مزید :

علاقائی -