جماعت الد عوۃ کے عبدالسلام، عبدالرحمٰن مکی، ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کیخلاف فرد جرم عائد

جماعت الد عوۃ کے عبدالسلام، عبدالرحمٰن مکی، ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جماعت الدعوۃ کے چار رہنماؤں کے خلاف سی ٹی ڈی کی جانب سے 2گواہوں کو پیش کیاگیا، انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی،گزشتہ روز کیس کی سماعت تین گھنٹے سے زائد جاری رہی اور سی ٹی ڈی سے تعلق رکھنے والے شاہد غفار اور محمد بلال نامی گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے گئے۔ سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 20/19 میں شاہد غفار اور محمد بلال نامی گواہوں کے بیانات پر جرح نصیر الدین نیئر ایڈووکیٹ کریں گے،انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعت الدعوۃ مرکزی رہنما حافظ عبدالسلام، حافظ عبدالرحمن مکی، ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کے خلاف فردجرم عائد کردی ہے۔ اس کیس کی مزید سماعت آج 11جون کو ہوگی۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل جماعت الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید کو دو مقدمات میں 11برس قید کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ اب مزید چار رہنماؤں کے خلاف فرد جرم عائد کر کے ٹرائل کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جماعت الدعوۃ کے رہنماؤں نے سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمات کے حوالے سے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -