پسند کی شادی کرنے والے مسیحی جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم

پسند کی شادی کرنے والے مسیحی جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے پسند کی شادی کرنے والے مسیحی جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے کی درخواست پر تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کو مسیحی جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے لڑکی گلناز ارشد اور گلفام صابر کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ہراساں نہ کیا جائے۔
،مسیحی جوڑے کی طرف سے میاں داؤد ایڈووکیٹ نے پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ گلفام صابر کے ساتھ پسند کی شادی کی ہے،پولیس اور والدین اس کے شوہر سمیت انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے کاحکم دیاجائے،عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد پولیس کومسیحی جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیاہے۔

مزید :

علاقائی -