پنجاب یونیورسٹی کی دیوار مسمار کرکے اراضی پر قبضہ کی کوشش،فریقین کو نوٹسز جاری

پنجاب یونیورسٹی کی دیوار مسمار کرکے اراضی پر قبضہ کی کوشش،فریقین کو نوٹسز ...

  

لاہور(نامہ نگار)پنجاب یونیورسٹی کی دیوار مسمار کرکے اس کی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کے معاملہ پرسول کورٹ نے عدنان اکرم سمیت دیگر افراد کو پنجاب یونیورسٹی کی اراضی میں مداخلت سے روکتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے،سول جج طارق خان نے پنجاب یونیورسٹی کی درخواست پر سماعت کی، ملک اویس خالد نے موقف اختیار کیا کہ عدنان اکرم،بابر حسین سمیت دیگرافراد نیپنجاب یونیورسٹی کی دیوار مسمار کرکے اس کی اراضی پر قبضہ کی کوشش کی۔

سرکاری اراضی پر قبضہ کی کوشش فوجداری جرم ہے، قبضہ کی کوشش کرنے والیافرادکے خلاف تھانہ مصطفی ٹاؤن میں مقدمہ درج کروادیا گیا،عدالت سے استدعا کی عدنان اکرم سمیت دیگر افراد کو پنجاب یونیورسٹی کی اراضی میں مداخلت سے روکنے کا حکم دیاجائے،فاضل جج نے مذکورہ بالاحکم جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ سماعت تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -