وکلاء کی بلا جواز غنڈہ گردی،اہلمد کی ڈنڈوں سے پٹائی

وکلاء کی بلا جواز غنڈہ گردی،اہلمد کی ڈنڈوں سے پٹائی

  

لاہور(نامہ نگار)فیملی جج عنبرگل خان کی عدالت کے اہلمد محمد وقارچدھڑکووکلاء نے تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ چودھری محسن ایڈووکیٹ نے مبینہ طور پراپنے دیگر ساتھی وکلاء کے ہمراہ عدالتی اہلکار کے ڈنڈوں سے پٹائی کی،عدالتی اہلکارکاکہناہے کہ وکلاء نے عدالت کی مقرر کردہ تاریخ کے مطابق کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا، چودھری محسن ایڈووکیٹ اور اسکے ساتھیوں نے بلاجواز غنڈہ گردی کی اور عدالتی ریکارڈ کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی، اہلمد وقار چدھڑ نے مذکورہ وکلاء کے خلاف کارروائی کے لئے متعلقہ تھانے میں درخواست بھی دے دی ہے۔

مزید :

علاقائی -