دورہ انگلینڈ، قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے مشاورت جاری
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ دورہ انگلینڈ کے لئے کھلاڑیوں کے چناؤ کی مشاورت میں مصروف ہے اور بیٹنگ کوچ یونس خان اور اسپن باؤلنگ کوچ مشتاق احمد کی تقرری کے بعد اب مشاورت تیز کردی گئی ہے او ر قومی امکان ہے کہ جلد ہی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا بورڈ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے بہت سوچ سمجھ کر کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا اور ہیڈ کوچ مصبا ح الحق باؤلنگ کوچ وقار یونس سمیت دیگر بورڈ کے اہم ارکان کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں ذرائع کے مطابق بورڈ کی کوشش ہے کہ اس دورہ میں میرٹ پر ایسے کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے جو عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کریں اور یہ بھی تجویز زیر غور ہے کہ دورہ انگلینڈ میں سینئر کھلاڑیوں کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے پاکستان کی ٹیم کے کھلاڑی دورہ انگلینڈ کے لئے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں انفرادی طور پر کھلاڑی اپنی فٹنس بحال کرنے میں مصروف ہے اور چیف سلیکٹر و کوچ مصباح الحق کی مسلسل کھلاڑیوں پر نظر ہے ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ جلد ہی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا اور اس کیلئے مشاورت کا عمل بھی جلد مکمل ہوجائے گا جبکہ ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ میرٹ پر کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا جو عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرسکیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کی سلیکشن ایک مشکل کام ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ دورہ انگلینڈ ٹیم کے لئے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور اس کیلئے ایک اچھی ٹیم بھیجنے کی ضرورت ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ ٹیم کو تمام حفاظتی انتظامات کے بعد روانہ کیا جائے گا اور اس کیلئے ان کو باقاعدہ لیکچرز بھی دئیے جائیں گے مصباح الحق کاکہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں اور وہ انگلینڈ کو اسکی سر زمین پر شکست دینے کی بھی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔